بریلی:بھارت میں تین فیکٹری ملزمان نے 16 سالہ ساتھی ورکر کے جسم کے اندر کمپریسر سے ہوا بھردی جس کے نتیجے میں بچے کی موت واقع ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بریلی کی چاول کی فیکٹری میں کام کرنے والے 16 سالہ بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا گیا۔
اسپتال لانے تک بچے کے پیٹ کے اندرونی اعضا پھٹ چکے تھے اور دو دن زیر علاج رہنے کے بعد بچے کی موت واقع ہوگئی۔16سالہ بچے کی حالت دیکھ کر بچے کی ماں کی بیہوش ہوگئی۔
بچے کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ فیکٹری میں کام کرنے والے تین ملازمین نے میرے بچے کو پکڑ کر مقعد کے راستے کمپریسر کی ہوا بھری جو موت سبب کا بنی۔
پولیس نے تین میں سے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جن کی عمریں 22 سے 26 سال بتائی جارہی ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ اقدام مذاقا کیا گیا یا یہ کوئی انتقامی کارروائی تھی۔مفرور ملزم کی تلاش میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔