اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں اسکول کھلے رکھنے یا بند کیے جانے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس آج ہوگا، صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت صوبائی وزرائے تعلیم اور وفاقی حکومت کی مشاورت سے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ تعلیمی اداروں پر کورونا کے وار جاری ہیں۔ اسلام آباد، ملتان، راولپنڈی اور منڈی بہاؤالدین میں کئی اسکول بند ہو گئے۔
گزشتہ روز بھی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بروز بدھ مورخہ 10 مارچ سے ملک بھر کے معمر افراد کیلئے ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ امید ہے جلد از جلد موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرلیا جائے گا۔
شفقت محمود نے بتایا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کی بندش کا خدشہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








