اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے یوسف رضاگیلانی اورتحریک انصاف کے فیصل واؤڈا سمیت 48 نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے سندھ سے شیری رحمان ،فیصل سبزواری ،سلیم مانڈوی والا ،تاج حیدر ، فیصل واوڈا شہادت اعوان،جام مہتاب ڈہر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،سندھ سے فاروق نائیک ، سیف اللہ ابڑو ، پلوشہ خان ،خالدہ عتیق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ثمینہ ممتاز ، نسیمہ احسان ،دانش عمرکامران مرتضیٰ ،سعید احمد ہاشمی اعجازچودھری ، ساجد میر اور عرفان صدیقی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
بلوچستان سےاحمد عمر ،سرفراز بگٹی،منظور احمد عبدالقادر ، محمد قاسم ، عبدالغفور حیدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پنجاب سے زرقا سہروردی ،سعدیہ عباسی ،اعظم نذیر تارڑ، کامل علی آغا ،سیف اللہ نیازی ،افنان اللہ ،عون عباسی ،سید علی ظفر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔
الیکشن کمیشن نے خواتین نشست کیلئے ثانیہ نشتر اور فلک ناز اورکےپی سےٹیکنوکریٹ دوست محمد خان،ہمایوں مہمند کی بطور سینیٹرکامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،کے پی سے اقلیتی رکن گردیپ سنگھ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت اللہ خان،فیصل سلیم رحمان،عطا الرحمان،ذیشان خانزادہ ،محسن عزیز،لیاقت ترکئی،شبلی فرازاور فوزیہ ارشدکی بطور سینیٹرکامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔