یوسف رضا گیلانی کو ہر صورت نااہل کروائیں گے،پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب

تازہ ترین

تازہ ترین

‏ای وی ایم کے ذریعے شفاف انتخابات کرانے میں مدد ملے گی، فرخ حبیب
‏ای وی ایم کے ذریعے شفاف انتخابات کرانے میں مدد ملے گی، فرخ حبیب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت کا بازار گرم کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو ہرصورت میں نااہل کروائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہم قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔ ہم آج کے فیصلے کو ڈسکہ کے فیصلے کے تناظر میں بھی دیکھنا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ضمیر خریدنے کیلئے نوٹوں کی بوریاں کھول دی گئیں ، ویڈیو سامنے آگئی ہیں، بینفشری کا بیٹا سامنےآگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی ڈیویلپمنٹ کا پیسہ یوسف گیلانی کو سینیٹر بنانے پر لگا دیا گیا۔

اس موقع پر کنول شوذب کا کہنا تھا کہ فیصلے سےعوام کی امنگیں ضرور پوری ہوں گی، آج کا فیصلہ نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے۔

کنول شوزب کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو وقت پر گیلانی کی بیٹے کی ویڈیو بھی دکھا دی تھی ، اگلے دن الیکشن ہوا ، ہم امید کررہے تھے کہ کوئی تدارک کیا جائے گا مگر اس جانب کوئی توجہ نہ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :  وزیراعظم کا صادق سنجرانی پر اعتماد کا اظہار، انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے

گفتگو کا حصہ بنتے ہوئے ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے دلائل رکھے، ہم نے 22کروڑ عوام کا کیس الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام  کا اعتماد چوری ہوا ہے،یوسف رضاگیلانی کونوٹس جاری ہواہے۔ ملیکہ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ آج یہ یہ استدعاتحریک انصاف نہیں،پاکستانی عوام ہاری ہے۔

Related Posts