لاہور:معروف ماڈل و ٹک ٹاکرز جنت مرزا نے کہا ہے کہ خواتین کو اپنے حقوق کے حصول کے لئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا،ہمارامعاشرہ تبدیل ہواہے لیکن آج بھی کئی علاقوں میں خواتین کا بد ترین استحصال کیا جاتاہے۔
ایک انٹرویو میں جنت مرزانے کہا کہ جب ایک خاتون پڑھی لکھی ہو گی تو اسے نہ صرف اپنے حقوق کا علم ہوگا بلکہ وہ اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے قانونی جنگ لڑنے کی اہلیت بھی رکھتی ہو گی ۔
تعلیم حاصل کرنے والی خواتین زیادہ پر اعتماد ہوتی ہیں او روہ اپنے بچوں کی بھی اسی طرح تربیت کرتی ہیں جس سے انہیںکامیابی کی بنیاد ملتی ہے۔ جنت مرزانے کہا کہ آج بھی خواتین کو جائیدادوں میں حصہ نہیںدیاجاتا اور ان کا استحصال کیا جاتا ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ خواتین تعلیم حاصل کریں ۔
اس سے قبل کنول آفتاب کی ٹک ٹاک پر دھماکے دار واپسی، نئی ویڈیوز نے دھوم مچادیرتھی، مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 12 ملین فالوورز ہوگئے۔
جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب نے مقبولیت کے نئے جھنڈے گاڑ دیے،کنول آفتاب نے کامیابی کے اس موقع پر اپنے تصدیق شدہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپنے فالوورز کے لیے خصوصی ویڈیو شیئر کی۔
ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں اْن تمام 12 ملین فالوورز کا شکریہ ادا کیا جو اْنہیں سپورٹ کررہے ہیں۔