سعودی عرب میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 17لاکھ سے تجاوز کرگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

PAKISTAN LOGS 723 NEW COVID CASES, 7 DEATHS

ریاض:سعودی عرب میں اب تک 17 لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین کے انجکشن لگائے جاچکے ہیں۔

میڈیارپوٹس کے مطابق سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمدالعبدالعالی نے نیوزکانفرنس میں بتایا کہ مملکت بھر میں ویکسین لگانے کے لیے 500 سے زیادہ مراکز قائم کیے گئے تاکہ ویکسین کی ہرشہری اور مکین کے لیے دستیابی یقینی بنائی جاسکے۔

ان مراکز میں تمام اہل افراد کو حکومت کی جانب سے مفت ویکسین لگائی جارہی ہے۔ترجمان نے سعودی شہریوں اور تارکِ وطن مکینوں پر زوردیا کہ وہ وزارت کی صحتی ایپ پر اپنے ناموں کا اندراج کرائیں۔

تاکہ انھیں دستیاب ویکسینوں میں سے کسی ایک کے انجکشن لگائے جاسکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مملکت میں منظور شدہ ویکسین موثر اور محفوظ ہیں اور ان کے اب تک کوئی ضمنی اثرات سامنے نہیں آئے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے بعد کویت میں ایک اور وبا ء پھوٹ پڑی، وارننگ جاری

Related Posts