کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 5میں رینجرز کی گاڑی پر ہونے والے حملے کی بنیادی وجوہات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی اداروں کو پہلے سے ہی آگاہ کردیا تھاکہ شہر میں کوئی بھی نا خوشگوار واقع پیش آسکتا ہے۔
جس کے پیش نظر شہر بھر میں سخت سیکورٹی اقدامات کرنے کے لئے سفارش کی گئی تھی۔ جس کے بعد شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری تھا اور سیکورٹی ہائی الرٹ تھی،خصوصی طور پر کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں میں اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری تھا۔
اسنیپ چیکنگ میں پولیس، رینجرز کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حصہ لے رہے تھے، اور یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں رینجرز کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا اور متعدد زخمی ہوگئے۔ …