بھارتی کسانوں کا احتجاج رنگ لے لیا، بی جے پی کو بلدیاتی انتخابات میں شکست

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی کسانوں کا احتجاج رنگ لے لیا، بی جے پی کو بلدیاتی انتخابات میں شکست
بھارتی کسانوں کا احتجاج رنگ لے لیا، بی جے پی کو بلدیاتی انتخابات میں شکست

نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کا احتجاج رنگ لانے لگا، بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کو آندھرا پردیش کے بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔

کسان رہنما بی جے پی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مغربی بنگال کے دورے پر پہنچ گئے۔ زرعی قوانین کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھی اٹھا دیا گیا۔

کسان رہنما بی جے پی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ریاستی انتخابات کے موقع پر مغربی بنگال پہنچ گئے، لیڈروں کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے کسانوں کے خلاف قانون سازی کی، انہیں سزا ضرور ملنی چاہیے۔

ہریانہ میں کاشتکار خواتین نے بی جے پی لیڈروں کے اجلاس کا گھیراؤ کر لیا، بی جے پی والوں کو پچھلے گیٹ سے سخت سکیورٹی میں بھاگنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں درخت کے نیچے کھڑے 4 افراد آسمانی بجلی گرنے سے جھلس گئے

کسانوں نے ٹکری بارڈ پر پارک اور حویلیاں بنانا شروع کر دیں، زرعی قوانین کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھی اٹھا دیا گیا۔

Related Posts