وفاقی کابینہ نے 7.8ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی،فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا کے خلاف پاکستان کی مثبت پیش رفت نے دُنیا کو حیران کردیا۔فواد چوہدری
کورونا کے خلاف پاکستان کی مثبت پیش رفت نے دُنیا کو حیران کردیا۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے رمضان المبارک کے لیے 7.8 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

وزیر صنعت و تجارت حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر کم سے کم پڑے اور 7.8 ارب کا رمضان پیکج اسی کوشش کا ایک حصہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا سب سے زیادہ وقت مہنگائی کو نیچے لانے پر صرف ہوریا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں انتہائی تباہ حال معیشت ملی تھی تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود قرضوں کے بوجھ سے نمٹنا آسان نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز ایک تباہ شدہ ادارہ بن چکا تھا لیکن حماد اظہر نے آج خوشخبری سنائی ہے کہ رواں سال کے آخر تک ادارہ خسارے سے باہر آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اب ہمیں کووڈ 19 کی تیسری لہر کا سامنا ہے۔ پہلی دو لہروں کا ہم نے بڑی کامیاب حکمت عملی سے سامنا کیا ، کورونا سے جتنا نقصان باقی دنیا کو ہوا ہے، پاکستان کو اس کا عشر عشیر بھی بھگتنا نہیں پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 44 ہزار کی حدعبور کر گیا

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے 85 اداروں میں سے 51 منافع میں ہیں اور ریلویز، پی آئی اے، سوئی سدرن، پشاور الیکٹریسٹی، جینکو تھری ناردرن پاور جیسے خسارے میں چلنے والے اداروں کا وزیراعظم نے فارنزک آڈٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔

Related Posts