پریانکا نے تنقید کرنے والے صحافی کو کھری کھری سنادی

تازہ ترین

تازہ ترین

پریانکا نے تنقید کرنے والے صحافی کھری کھری سنادی
پریانکا نے تنقید کرنے والے صحافی کھری کھری سنادی

ممبئی:بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، قابلیت پر سوال اٹھانے والے صحافی کا منہ بند کردیا۔

آسٹریلوی صحافی پیٹر فورڈ نے پریانکا چوپڑا اور ان کے امریکی شوہر نِک جونس کو آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کرنے کے لیے منتخب کرنے پر آسکر اکیڈمی پر تنقید کی ہے۔

رپورٹر نے ٹوئٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ وہ ان دونوں کی بے عزتی نہیں کر رہے لیکن انہیں نہیں لگتا کہ ان دونوں نے فلموں کے لیے اتنا کام کیا ہے کہ انہیں نامزدگیوں کے اعلان کے لیے منتخب کیا جائے۔

جس کے جواب میں اداکارہ نے اپنے فلمی سفر کے کوائف شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ پیٹر فورڈ کے خیالات کی قدر کرتی ہیں، پیٹر فورڈ کی ماہرانہ غور و فکر کیلئے وہ یہاں اپنی 60سے بھی زیادہ فلمیں شیئر کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی رپورٹر ٹوئٹ پر اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا جس پر ان کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی گئی ہے۔اس کے بعد یہ ساری صورتحال پیدا ہوئی۔

Related Posts