کابل : افغانستان کے وسطی صوبے وردک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں عملے سمیت کم از کم 9 فوجی ہلاک ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صوبے وردک میں ایک جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں سوار عملے سمیت 9 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
افغان وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ حادثہ صوبہ میدان وردک میں پیش آیا اور ہلاک اہلکاروں میں عملے اور اسپیشل فورسز کے عہدیدار شامل ہیں۔
صوبائی عہدیداروں اور افغان وزات دفاع کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر جب لینڈ کر رہا تھا تو اسے راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سرکاری ملازمین کی بس کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جس میں 4 شہری ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی بس کابل کے علاقے سر کوتل میں دھماکے کا نشانہ بنی جبکہ ذرائع کا کہنا تھا کہ بس میں وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ملازمین سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لیمور میں خوشبو سونگھنے کی صلاحیت دیگر جانوروں سے زیادہ ہوتی ہے،ماہرین
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








