پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ اور فیس بک سروس متاثر

تازہ ترین

تازہ ترین

واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام کرنا شروع کردیا
واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام کرنا شروع کردیا

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں واٹس ایپ اور فیس بک سروس متاثر ہو گئی ہے۔

ٹریکنگ ویب سائٹ ڈاؤن لوڈ ڈاٹ کام کے مطابق واٹس ایپ سمیت فیس بک ، انسٹاگرام اور میسنجر کی سروس بھی دنیا بھر میں متاثر ہوئی ہے۔

ٹریکنگ ویب سائٹ ڈاؤن لوڈ ڈاٹ کام کے مطابق انسٹاگرام کے 1.2 ملین صارفین نے سروس میں خرابی کی اطلاعات دی ہیں جبکہ 23 ہزار سے زائد صارفین نے واٹس ایپ بند ہونے کی شکایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیس بک اور میسنجر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

5 ہزار سے زائد صارفین نے ڈاون لوڈنگ نہ ہونے کی شکایت کی ہے۔

 

فیس بک جو انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو آن کرتی ہے نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔ فیس بک گیمنگ ٹوئٹر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ فی الحال فیس اور دیگر ایپلی کیشنز کی سروس کو مسائل کا سامنا ہے تاہم ان سروس کو مکمل بحال کرنے کے لئے کام تیزی سے جاری ہیے۔

 

Related Posts