کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری، 30 ائیر کنڈیشنڈ کوچزکا آغاز کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری، 30 ائیر کنڈیشنڈ کوچز نے آج سے کام شروع کردیا
کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری، 30 ائیر کنڈیشنڈ کوچز نے آج سے کام شروع کردیا

کراچی میں بسوں کی قلت سے پریشان شہریوں کیلئے 30 ائیر کنڈیشنڈ 16 ڈی کوچز نے آج سے کام شروع کردیا ہے جس سے شہریوں کو سفر کرنے میں آسانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق 16 ڈی کوچز کیلئے 30 ائیر کنڈیشنڈ بسز کے روٹ اونر محمد شفیع کے بیان کے مطابق کراچی میں مختلف روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی، تاہم فی الحال داؤد چورنگی، شارعِ فیصل تا ٹاور کوچ کے ایک روٹ پر بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

روٹ اونر محمد شفیع کے مطابق داؤد چورنگی تا ٹاور روٹ پر چلنے والی ائیر کنڈیشنڈ بسز میں سفر کرنے والے شہریوں سے ایک نشست کا کرایہ 100 روپے لیا جارہا ہے۔ محمد شریف نے کہا کہ اے سی کوچز مزید 2 روٹس پر بھی چلائی جائیں گی۔

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عوام کو مناسب تعداد میں بسیں دستیاب نہیں جس کے باعث ٹرانسپورٹ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ ٹرانسپورٹ کی قلت کے باعث شہری کھچا کھچ بھری ہوئی بسوں میں کبھی چھت پر تو کبھی کھڑے ہو کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

عوام  اکثر بسوں کی چھتوں پر بھی بیٹھے ہوئے نظر آتے ہیں جو ایک مقام سے دوسرے تک جان ہتھیلی پر رکھ کر سفر کرتے ہیں۔ بسوں کی کمی کے باعث رکشوں اور چنگ چی ٹرانسپورٹ کی بھرمار نے کراچی میں ٹریفک کے مسائل پیدا کردئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، ٹماٹر، آلو اور پیاز مہنگے ہو گئے

Related Posts