راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نئے ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ظہیر احمد بابر نے جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے ایئرچیف کو پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوان پاک فوج کے سپ سالار کا کہنا تھا کہ آپ کی کمان میں پاک فضائیہ نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔