فیس بک انتظامیہ نے 1 ارب سے زائد جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فیس بک نے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا
فیس بک نے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

سان فرانسسکو : سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ایپ فیس بک نے گذشتہ سال 3 مہینوں کے دوران ایک ارب 3 کروڑ سے زائد جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ اس بات کا انکشاف ایک بلاگ پوسٹ میں کیا۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر سے دسمبر تک ایک ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے ہیں جن کے ذریعے  تقریباً 35 ہزار افراد گمراہ کن معلومات پھیلارہے تھے۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کمپنی نے کورونا وائرس اور اس کی ویکسینیشن سے متعلق گمراہ کن مواد کو بھی ڈیلیٹ کردیا ہے جن کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے 5 لاکھ ’قابل اعتراض‘ ویڈیوز ہٹادی

خیال رہے کہ کورونا وائرس اور ویکسین سے متعلق جھوٹے دعوے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے یوٹیوب بھی گزشتہ 5 ماہ کے دوران کورونا ویکسین سے متعلق 3000 گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرچکی ہے۔

Related Posts