پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیپھڑوں کے موذی مرض ٹی بی سے بچاؤ کا بین الاقوامی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد ٹی بی کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہر سال 24 مارچ کے روز اقوامِ متحدہ کے تحت ٹی بی کا عالمی دن منایا جاتا ہے جبکہ پاکستان ٹی بی کے شکار ممالک کی فہرست میں چھٹا بڑا ملک قرار دیا گیا ہے۔
ماہرینِ طب کا کہنا ہے کہ ٹی بی کا موذی مرض انسانی پھیپھڑوں پر اثر انداز ہو کر ہوا کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہر روز ٹی بی کے مرض سے دنیا بھر میں 5 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔
آج سے 3 سال قبل 2018ء میں ٹی بی کے باعث دنیا بھر کے 15 لاکھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دنیا بھر میں ٹی بی کے 33 فیصد مریضوں کے مرض کا یا تو پتہ نہیں چلتا، یا پھر وہ علاج کی سہولیات سے محروم رہ جاتے ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت نے عوام کو ٹی بی سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غذائی قلت، صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنا اور گندے گھروں میں رہنا ٹی بی سمیت بہت سی موذی بیماریوں کا باعث ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ٹی بی کا شکار چھٹے بڑے ملک پاکستان میں ہر سال 70 ہزار افراد ٹی بی کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ خواتین میں ٹی بی کے ذریعے شرحِ اموات مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ راشد کے بھائی حمدان بن راشد علالت کے باعث انتقال کر گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








