کورونا میں شدت، حکومت کا تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

shafqat mehmood talks to media in islamabad

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے وفاقی حکومت نے پورے ملک میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ ملک میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے ، پنجاب کے 11 اضلاع میں فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جبکہ صوبے اپنے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ خود کرینگے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کےبعض اضلاع خصوصاً لاہور میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک ہے،خیبرپختونخواکے کچھ اضلاع میں بھی کورونا کاپھیلاؤ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 11 اپریل تک سلیکٹڈ اضلاع میں تعلیمی ادارےمزید بند کیے جائیں گے ، کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یہ فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی،نویں تا بارہویں امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے جبکہ اسلام آباد میں 11 اپریل تک سارے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن، کاروباراورآمدورفت پر پابندیاں عائد

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے بھی پنجاب میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے، ان کاکہنا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور شیخو پورہ میں تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہیں گے۔

وفاقی حکومت کے اعلان کے حوالے سے سندھ میں تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی آج پریس کانفرنس میں اعلانات کرینگے۔

Related Posts