پاک فوج پڑوسی ملک سعودی عرب سے تعلقات کو اہمیت دیتی ہے، سپہ سالار

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک فوج پڑوسی ملک سعودی عرب سے تعلقات کو اہمیت دیتی ہے، سپہ سالار
پاک فوج پڑوسی ملک سعودی عرب سے تعلقات کو اہمیت دیتی ہے، سپہ سالار

راولپنڈی: پا ک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے پاک فوج اپنے برادر پڑوسی ملک سعودی عرب سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات پاکستان کے دورہ پر آئے سعودی بری فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل فہد بن عبداللہ کیساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سیکوریٹی کی صورتحال، دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سیکیورٹی اور ملٹری ٹریننگ پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ نے پاکستان آرمی کی خطے میں امن اور افغان امن عمل کی مخلصانہ کوششوں کو سراہااور پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: افسر اور جوان پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ رکھیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Related Posts