لاہور: پاکپتن میں دوبہنوں کو اغواء کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب، پولیس نے 14 افراد کو دھرلیا، ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوادیئے گئے۔
سبزہ زار لاہور کی رہائشی 4 لڑکیاں کار پر عارفوالا آرہی تھیں کہ ساہیوال روڈ پر دلو والا پل کے قریب کار سوار مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، ملزمان اسلحہ کے زور پر انہیں چک 153 ای بی میں ایک خالی ڈیرہ پر لے گئے، اور جیا اصغر اور ندا اصغر کے ساتھ زیادتی کی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے ندا اور جیا کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر دو لڑکیوں مہک اور سمیرا کو ڈیرے کے باہر بٹھائے رکھا، جب کہ ملزمان زیادتی کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ متاثرہ خواتین کا میڈیکل کیا جارہا ہے۔
متاثرہ خواتین کی طرف سے دو ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے ڈی این اے نمونے لیبارٹری میں بھیج دیئے ہیں جبکہ پولیس نے ملزمان سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔