پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات گروہ کے تین کارندے گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات گروہ کے تین کارندے گرفتار
پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات گروہ کے تین کارندے گرفتار

کراچی: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاہ لطیف سے بین الصوبائی منشیات گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان بلوچستان کے علاقے پشین سے منشیات کراچی لا رہے تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کی۔ملزمان دوسرے صوبوں سے منشیات لا کر شہر قائد میں مختلف گروہوں کو سپلائی کرتے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے 120 کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس اور موبائل فونز برآمدکرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان سے برآمد چرس شہر کے مختلف علاقوں میں موجود منشیات کے خریداروں تک پہنچائی جانی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان سے برآمد موبائل فونز کا سائنسی تجزیہ کروایا جائیگا۔

گرفتار ملزمان میں نظر محمد، شیراللہ اور خالد فاروق شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، بھتہ خوری میں ملوث 3رکنی گروہ گرفتار

Related Posts