عالمی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کی71 ویں سالگرہ کل منائی جائیگی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی : عالمی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کی71 ویں سالگرہ( کل)13اکتوبر بروز اتوار کو منائی جائیگی ۔

وہ 13اکتوبر 1948کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ان کی مشہور قوالیوں میں’’علی مولاعلی‘دم مست قلندر مست مست ‘‘یادگار ہیںانہوں نے کئی بھارتی فلموں کی موسیقی دی اور کئی میوزک البمز بھی ریلیز کئے ۔

نصرت فتح علی خان نے بحیثیت قوال 125آڈیو البم ریلیز کئے جوکہ ورلڈ ریکارڈ ہے انہوں نے پاکستان سمیت کئی حکومتوں اور اقوام متحدہ نے شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں متعدد سرکار ی اعزازات سے نوازا وہ 49سال کی عمر میں16 اگست1997 کو اپنے لاتعداد مداحوں کو چھوڑ کر دنیا فانی سے رحلت کرگئے ۔

Related Posts