کراچی: کورونا کی موذی وباء نے شہر قائد میں تباہی مچادی، کیسز میں اضافے کے باعث کورنگی ضلع میں بھی لاک ڈاؤن لگادیا گیا، شہریوں کو آمد ورفت محدود کرنے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر کورنگی نے کورنگی کی 5 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیاہے جن میں کورنگی چکراگوٹھ،ناصر جمپ،ماڈل کالونی،سعودآباد اور بلال کالونی کے علاقے شامل ہیں،لاک ڈاؤن ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کے کہنے پر لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے کراچی کے ضلع کیماڑی اور وسطی کے بعض علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جاچکا ہے تاہم شہر میں کیسز میں اضافے کے باعث ضلع کورنگی کے چند علاقوں میں لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے جس کے تحت شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ایس او پیز پر لازمی عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کاروباری مرکز بھی لاک ڈاؤن کے دوران بند رہیں گے اور لوگوں کو بلااجازت نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








