مریدکے، تیزرفتاری کے باعث بس کا ٹریلر سے تصادم، 5 مسافر جاں بحق ہو گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

مریدکے، تیزرفتاری کے باعث بس کا ٹریلر سے تصادم، 5 مسافر جاں بحق ہو گئے
مریدکے، تیزرفتاری کے باعث بس کا ٹریلر سے تصادم، 5 مسافر جاں بحق ہو گئے

لاہور: مریدکے میں تیز رفتار بس ٹریلر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ صادق آباد سے سیالکوٹ جانے والی مسافر بردار بس کو مریدکے کے مقام پر پیش آیا جہاں جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے۔ ہسپتال میں داخل کیے گئے زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس نے واقعے کے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اوکاڑہ کے نزدیک ٹرک اور رکشے کا تصادم ہوا جس کے نتیجے میں والدین اور10 سالہ کمسن بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 یہ افسوسناک واقعہ 17 روز قبل اوکاڑہ کے قریب دیپالپور روڈ پر پیش آیا جہاں ماں، باپ اور بیٹا ٹرک اور رکشے میں تصادم کے باعث جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:  ٹرک اور رکشے کا تصادم، والدین اور10سالہ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

Related Posts