بھائی نے بہن کو دبئی کے ڈانس کلب میں فروخت کردیا، عاصمہ لیاقت کی انصاف کیلئے فریاد

تازہ ترین

تازہ ترین

بھائی نے بہن کو دبئی کے ڈانس کلب میں فروخت کردیا، عاصمہ لیاقت کی انصاف کیلئے فریاد
بھائی نے بہن کو دبئی کے ڈانس کلب میں فروخت کردیا، عاصمہ لیاقت کی انصاف کیلئے فریاد

راولپنڈی:عاصمہ لیاقت نے اپنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق لاہور سے ہے، مجھے میرے بھائی نے ڈانس کلب میں زبردستی فروخت دیا ہے۔

خاتون نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میرا بھائی کامران لیاقت عرف ٹیپو لاہور پولیس میں بطور ایس آئی نوکری کر رہا ہے میرے بھائی نے مجھے ڈانس کلب دبئی فروخت کیا ہے، جس کا مالک خادم حسین سولنگی ہے جو کہ کراچی کا بد نام زمانہ شخص ہے۔

عاصمہ لیاقت کا کہنا تھا کہ خادم حسین سولنگی انٹرپول کو مطلوب ہے اور لڑکیوں کا بہت بڑا دلال ہے،اس دھندے میں اس کی چار بیویاں شہناز بلقیس منی شاہ اور رخسانہ شامل ہیں۔

خاتون نے کہا کہ میرے بھائی کامران لیاقت نے میرے بچوں کو لاہور میں قید کر رکھا ہے اور ہر دوسرے تیسرے دن میری بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو کہ میرے بچوں کا حقیقی ماموں ہے۔

میں آئی جی پنجاب پولیس اور سی سی پی او لاہور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے بچوں کو میرے بھائی کی قید سے بازیاب کرایا جائے اور مجھے دبئی سے وطن واپس لانے کے لئے میری مدد کی جائے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پولیس اور اے وی سی سی کی مشترکہ کارروائی،10سالہ بچہ بازیاب،والدہ گرفتار

Related Posts