کراچی:گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹررضا باقر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اسکیم کے تحت قرض کے لیے شرائط کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عام طور پر 10 لاکھ کے قرضے پر ماہانہ قسط 11 ہزار بنتی ہے، لیکن وزیر اعظم اسکیم میں قرضے کی قسط 6 ہزار سے کچھ ہی زائد ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی اسکیم کے تحت محنت کش طبقے کو آسان قرضے دے رہے ہیں، شرائط میں مزید آسانی کر دی گئی ہے، ملک میں اسٹیٹ بنک کے 16 دفاتر ہیں، اور ہر برانچ میں ہیلپ ڈیسک بنا دیا گیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ تعمیرات اور ہاؤسنگ انڈسٹری آگے بڑھے، اس لیے اب آسان شرائط پر بینکوں سے قرضے مل رہے ہیں۔
ماضی میں ہاؤسنگ کے سیکٹر پر توجہ نہیں دی گئی۔انھوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے چند ماہ میں بینکوں نے 42 ارب سے قرضے بڑھائے ہیں، اس میں اب تک 40 ارب کی درخواستیں آ چکی ہیں۔