کراچی:سندھ پولیس کے اہلکاروں میں گزشتہ پانچ روز کے دوران کورونا وائرس کے 17کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 24پولیس افسران وجوان شہید ہوسکے ہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 60ہے۔
سندھ پولیس کے کورونا سے متاثرہ 6ہزار 272افسران اور جوان صحتیاب ہوچکے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6ہزار 356تک جاپہنچی ہے۔
ترجمان سندھ پولیس کا پولیس کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے اہلکار اور شہری کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی لہر کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔