دنانیر مبین ہانیہ عامر کا اسپیشل پارسل ملتے ہی خوشی سے کھل اٹھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Dananeer and Hania Amir

پاروی ہورہی ہے ویڈیو سے مشہور ہونیوالی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی طرف سے اسپیشل پارسل موصول ہونے کے بعد خوشی سے کھل اٹھیں۔

ہانیہ عامر اور دنانیر مبین کے درمیان ملاقات کے بعد دونوں کے درمیان دوستی پروان چڑھی اور اب دونوں گہری دوست بن چکی ہیں، دنا نیرنے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہانیہ عامر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دنانیر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ صبح سے سی فوڈکھانے کیلئے بے تاب تھیں اور انہوں نے سوشی کیلئے باہر جانے کا ارادہ کیا تو پہلے ہانیہ کو فون کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے جذبات بھی شیئر کیے۔

فون پرہانیہ نے انہیں گھر پر رہنے کا مشورہ دیا کیونکہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب کچھ بند ہو گیا تھا جس کی وجہ سے دنا پریشان ہوگئیں تاہم چند منٹ کے بعد انہیں ہانیہ کی طرف سے ’’ سوشی ‘‘ کا فوڈ پارسل موصول ہوا جس پر دنانیر خوشی سے کھل اٹھیں۔

مزید پڑھیں:پاوری ہورہی ہے سے مشہور والی ہونے والی دنانیر کی مبینہ ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر اور پاوری گرل دنانیر مبین پاکستان سپر لیگ کے چھ ایڈیشن کے لئے پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے بعد کراچی میں قیام پذیر تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔

Related Posts