چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سٹہ بازی میں بھی نوازشریف ملوث، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

Nawaz Sharif

لاہور: چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سٹہ مافیا میں پنجاب شوگرمل ایسوسی ایشن کے صدر اور نواز شریف کی فیملی کی شوگر ملیں ملوث ،ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے شوگر سٹہ باز خرم عرف دوائی نے ہوشربا انکشافات کردئیے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق خرم عرف دوائی نے ایف آئی اے کو بیان جمع کروا دیا جس میں اس نے حیران کن انکشافات کیے کہ پچھلے چند سالوں میں اربوں روپے کے سٹے میں ملوث رہا ہوں۔

مزید پڑھیں: مگر بات ہے رسوائی کی

اپنی بیوی کے نام پر اکاؤنٹس کھلواکر شوگر سٹہ کی رقم کے لئے استعمال کیا، تمام سٹے بازوں کے نیٹ ورک کو بخوبی جانتا ہوں، سٹہ باز ایک کلو چینی بھی اصلی ڈیلروں تک نہیں پہنچنے دیتے، سٹہ کی کمائی چھپانے کے لئے شوگر ملوں نے بھی خفیہ بینک اکاونٹس کھول رکھے ہیں۔ شوگر ملوں میں سٹہ مافیاکی پشت پناہی چنار شوگر مل کرتی ہے،چنار شوگر مل کے مالک جاوید کیانی، اسحاق ڈار کے دست راست ہیں۔

خرم دوائی نے انکشاف کیا کہ جاوید کیانی حدیبیہ منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم بھی رہے ہیں اور پنجاب شوگرملز ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔

چنار شوگر مل اور چوہدری شوگر مل (مریم نواز) کے قریبی روابط ہیں۔ دونوں شوگر ملز 7-A، نیو مسلم ٹاؤن سے آپریٹ کرتی رہی ہیں، جہانگیر ترین کی ملز کا بھی سٹہ بازوں سے قریبی روابط ہیں۔

Related Posts