پاکستانی ایتھلیٹ راشد نسیم نے اپنا نیا عالمی ریکارڈ علی سدپارہ کے نام کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

rashid naseem defeats chinese kung fu master in martial arts

کراچی :ریکارڈساز پاکستانی ایتھلیٹ راشد نسیم کا قومی ہیروکوہ پیما محمد علی سدپارا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بنایا جانے والا ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے منظور کر لیا،مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں چایئنیز کنگفو ماسٹر کو شکست دے دی۔

دنیا میں سب سے زیادہ ماشل آرٹس کے عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے پاکستان کے مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے نیا ریکارڈ بنایا تھا ۔ماشل آرٹس ماسٹر کے ریکارڈ کی تعداد 65 ہو گئی،گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کر دی اور تفصیلات اپنے ویب سائٹ پر جاری کر دیں۔

راشد نسیم سے پہلے یہ ریکارڈ چائنہ کے کنگفو ماسٹر کے پاس تھا جنھوں نے ایک منٹ میں بوتل کے درمیان میں رکھے 14 تاش کے پتوں کو نن چکوکی مدد سے بوتل کو گرائے بغیر نکالا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم کا نیا ورلڈ ریکارڈ، 1 منٹ میں 62 ٹارگٹ توڑ دئیے

راشد نسیم نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا اور واضح فرق کے ساتھ نن چکو کیٹیگری میں 7واں عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ۔

راشد نسیم کا کہنا تھا کہ میرا عزم پاکستان کے لیے 100 ریکارڈ مکمل کرنا ہے حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باوجود پاکستان کا نام بلند کر رہا ہوں۔

Related Posts