راولپنڈی،سینٹرل جیل میں قیدیوں میں تصادم، متعدد زخمی ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی،سینٹرل جیل میں قیدیوں میں تصادم، متعدد زخمی ہوگئے
راولپنڈی،سینٹرل جیل میں قیدیوں میں تصادم، متعدد زخمی ہوگئے

راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ میں قیدیوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں متعدد قیدیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جھگڑے کے دوران شیوینگ بلیڈز، کھانے کے چمچوں اور دیگر اشیاء کا استعمال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قتل کے جرم میں سزا یافتہ قیدی اپنے بیرک میں موجود تھے کہ سزا یافتہ قیدیوں صباحت، ہبیت اللہ اور عامر زمان وغیرہ کے مابین شور کرنے کے تنازعے پر جھگڑا ہوگیا۔

جھگڑے کے دوران صباحت اور دیگر نے مخالفین ہیبت اللہ جو تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ قتل میں سزا یافتہ قیدی اور تھانہ صدر واہ کے مقدمے میں سزا یافتہ قیدی عامر زمان پر اکھٹے ہوکر تشدد شروع کردیا۔اس دوران شیوینگ بلیڈز، کھانے کے چمچوں سے بنائے گئے خود ساختہ کٹرز سے وار کرکے دونوں کو شدید زخمی کردیاگیا۔

تصادم کی اطلاع ملتے ہی سپریٹنڈنٹ سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی چوہدری اعجاز اصغر سمیت سیکورٹی عملہ موقع پر پہنچا اور تصادم میں ملوث قیدیوں کو تحویل میں لیکر الگ کردیا جب کہ زخمی ہونے والے دونوں قیدیوں کو ابتدائی طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں: ملیر سٹی میں شہری کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار، لیاری سے رحمان ڈکیت کا بیٹا پکڑا گیا

Related Posts