وزیراعظم کا دورہ ایران خطے میں امن لائے گا، فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

تازہ ترین

کشمیر کے پاکستان بن جانے تک دُنیا کو پیغام دیتے رہیں گے۔ معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات
کشمیر کے پاکستان بن جانے تک دُنیا کو پیغام دیتے رہیں گے۔ معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات

سیالکوٹ: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے ثالثی کا کردار عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دنیا بھر میں روشن پاکستان کا چہرہ متعارف کرا رہے ہیں، اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر ایک مدبر رہنما کا خطاب تھا، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دورہ ایران خلیجی خطے میں امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،خطے میں ثالثی کا کردار امت مسلمہ اور دنیا کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

Related Posts