نوجوانوں کوروزگار کیلئے چھوٹے قرض دینے کا منصوبہ تیار کرلیا، مراد علی شاہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh govt has developed a loan program for youth businesses: murad ali shah

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ کابینہ نے نوجوانوں کوروزگار اسکیم کے لیے بنائے گئے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ پروگرام چیف منسٹر سیلف ایمپلائیمنٹ اسکیم کے نام سے شروع کیا جائے گا جس میں سندھ حکومت غریب لوگوں کو بلاسود چھوٹے قرض دیکر روزگار کے مواقع دینا چاہتی ہے ۔

اس منصوبے کے لیے حکومت سندھ ایک یا 2 ملین روپے سے سیلف ایمپلائیمینٹ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنا چاہتی ہے۔سندھ کابینہ کے اجلاس میں سندھ کے نوجوانوں کے خود روزگار کے حوالے سے اہم امور کی منظوری دے دی گئی۔

مزید پڑھیں:وفاقی حکومت کو خط کیوں لکھا؟ وزیرِ اعلیٰ سندھ آئی جی مشتاق مہر پر برہم

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق کابینہ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ، چیئر مین پی اینڈ ڈیاور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی،مزکورہ منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری قانون پر مشتمل کمیٹی قائم کردی،یہ کمیٹی اپنی تفصیلی رپورٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ سندھ کو دے گی ۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ پروگرام چیف منسٹر سیلف ایمپلائیمنٹ اسکیم کے نام سے شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ لاکھوں بے روز گار نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کے زریعہ اپنا روزگار بنانے کا موقع ملے گا جس سے سندھ مین بے روزگاری میں کمی آئے گی۔

Related Posts