اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کی ایک دل کو چھو لینے والی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے بھرپور پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری نانی میرے مستقبل کے حوالے سے ہمیشہ میرے ہاتھ کی لکیروں کو پڑھ کر مجھے بتاتی ہیں۔ماہرہ خان نے لکھا ۔ الحمد اللہ میری نانی تقریباً روزانہ میرا ہاتھ پڑھتی ہیں۔
اس سے قبل ماہرہ خان نے اپنی آنے والی پروڈکشن میں انکشاف کیا تھا کہ ویب سیریز کے بعد ’’ بارہواں کھلاڑی‘‘ بنائی جائیگی۔ بارہواں کھلاڑی کرکٹ سے وابستہ ایک ویب سیریز ہے ، اس میں فواد خان اور شعیب ملک بھی شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کی ویب سیریز ”بارہواں کھلاڑی“ میں زیادہ تر نوجوان اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جن میں علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر، معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری، اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اور خاقان شاہنواز شامل ہیں۔