پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 856 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 856 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 856 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی، 100 انڈیکس میں 856 اعشاریہ 49 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے۔ 100 انڈیکس 856 اعشاریہ 49 پوائنٹس اضافے کے بعد 44 ہزار 404 اعشاریہ 70 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا۔

مارکیٹ میں پورے دن کاروبار کے دوران 15 کروڑ 79 لاکھ 70 ہزار 645 حصص کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 140 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔

Related Posts