مفتی عبدالقوی نے ٹرانسجینڈرز کو شادی کا مشورہ دیکر نیا تنازعہ پیدا کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Abdul Qavi

متنازعہ بیانات اور ویڈیوز کے حوالے سے مشہوراسکالر مفتی عبد القوی نے ٹرانسجینڈرز کو شادی کرنے کا مشورہ دیکر ملک میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

مفتی عبد القوی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں ٹرانسجینڈرز کو شادی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹرانسجینڈرز مرد یا عورت کی خصوصیات رکھتے ہیں تو وہ شادہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انھوں نے جو بھی کہا ہے اس کا ذکر قرآن مجید میں موجودہے اور اگر کچھ غلط کہا ہے تو وہ معافی مانگنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب روایات ہیں اور اس بیان پر ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں: حریم شاہ نے مفتی عبد القوی کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

مفتی عبد القوی کے بیان کے بعد حافظ مشتاق احمد نعیمی نامی وکیل نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے متنازعہ بیان پر عبدالقوی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ کیاہے۔ اپنی درخواست میں انہوں نے عبدالقوی کے بیان کو خالصتا ًغیر فطری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے افعال معاشرے میں فحاشی کو جنم دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسجینڈر زمیں شادی کی صلاحیت نہیں ہے اور انہوں نے عدالت سے استدعاکی کہ وہ مفتی عبدالقوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیں۔ عدالت نے اس سلسلے میں پولیس سے 14 اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے۔

Related Posts