انوشکا شرما کی ویرات کوہلی سے مستیاں، نجی لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی

تازہ ترین

تازہ ترین

Anushka Sharma Virat Kohli

ممبئی: بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہوئے نجی لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی، مداحوں کی بھرپور پذیرائی،کمنٹس کی قطاریں لگ گئیں۔

انوشکا شرما کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر وایرات کوہلی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا اپنے شوہر کو اٹھارہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ دونوں کسی سیٹ پر ایک ساتھ شوٹنگ کے لیے موجود ہیں، ویرات کوہلی باتوں میں مصروف ہیں جبکہ انوشکا شرما نے انہیں کمر سے پکڑ رکھاہے۔

مزید پڑھیں:ایئر پورٹ پر ٹمپریچر چیک نہ کرنے پر صنم سعید کا پارہ ہائی ہوگیا

انوشکا شرما کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں وہ کوہلی کو دو بار اٹھاتی ہیں اور ویڈیو کے آخرمیں خود ہی کو مضبوط ہونے پر داد بھی دیتی ہیں،انوشکا شرما اچانک ویرات کوہلی کو پورا کا پورا اوپر اٹھا لیتی ہیں جس پر وہ دونوں ہی کافی حیران بھی نظر آ رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

 

اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’ کیا میں نے ہی یہ کیاہے‘ جبکہ انوشکا کی اس پوسٹ پر ویرات کی جانب سے بھی کمنٹ کرتے ہوئے ہنسنے اور دل کے ایموجی بنائے گئے ہیں۔

Related Posts