واشنگٹن: امریکی صدرجوبائیڈن نے گن وائلنس کے خلاف کارروائی کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ انصاف گھوسٹ گنزاور کٹس کی منتقلی روکنے کا قانون تجویزکرے گا۔
صدر جوبائیڈن گن وائلنس روکنےکےلیےبہت کچھ کرنےکی ضرورت ہے،کانگریس پرآتشیں اسلحہ پر پابندی اورچیکنگ کی خامیاں دورکرنےپرزوردیں گے۔صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کی ایک تقریب میں امریکا میں گن وائلنس کو ایک وباء اور بین الاقوامی شرمندگی قرار دیا۔
واضح رہے کہ امریکا میں گن وائلنس عام ہوچکا ہے، ابھی حال ہی میں امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے کامرس کیمپس کے قریب ہونے والی طلبہ کی پارٹی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا اور دیگر 14 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق ہنٹ کاونٹی سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیف بڈی آکسفرڈ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ یونیورسٹی کے کامرس کیمپس سے 24 کلومیٹر دور پیش آیا جہاں یونیورسٹی کی پارٹی ہورہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔
غیر قانونی پارکنگ کی رپورٹس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ شرکا کے پہنچنے کے 15 منٹ بعد شروع ہوئی۔کاونٹی کے ڈپٹی چیف کا کہنا تھا کہ شرکا کے مطابق گولیوں ک آواز عمارت کے پیچھے سے آرہی تھی لیکن وہ یہ بتا سکے کہ آیا فائرنگ عمارت کے اندر یا باہر سے ہوئی۔