وفاق نے خدمات واپس مانگ لیں، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کے تبادلے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی

کراچی: وفاق وفاق نے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی خدمات واپس مانگ لیں ،تبادلے کا امکان،نئے ایڈیشنل آئی جی کیلئے عارف حنیف اور ڈاکٹر کامران فضل کے ناموں پر غور شروع کردیا گیا۔

کراچی پولیس چیف نے گزشتہ دنوں افسران کی میٹنگ میں اپنے تبادلے کا بتایا تھا،غلام نبی میمن کا کہنا تھاکہ میری آخری میٹنگ ہوسکتی ہے ،کراچی پولیس چیف نے ٹیم کو خدا حافظ کہہ دیا ،ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے تبادلے کا امکان بڑھ گیاہے۔

وفاق کی طرف سے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی خدامات واپس مانگی گئی ہیں ،سندھ حکومت ایڈیشنل آئی جی کراچی کے لئیے عارف حنیف ڈاکٹر کامران فضل کے ناموں پر غور کررہی ہے، اگلے ہفتے فیصلہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:کسی کے ذاتی فعل کو ادارے سے جوڑنا درست نہیں،غلام نبی میمن

واضح رہے کہ محکمہ پولیس کے 180 اپر کورس کوالیفائیڈ افسران کو دو ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود بھی تاحال ایس ایچ اوز تعینات نہیں کیا جاسکا من پسند افسران کی تعیناتیوں کے باعث دیگر کامیاب افسران میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی جانب سے کراچی پولیس چیف کے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی شہر بھر کے تھانوں میں اپر کورس کوالیفائیڈ ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا حکم دیا گیا تھا۔

Related Posts