جرمانوں پر ہول سیلرز سراپاء احتجاج، کل ہڑتال کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

جرمانوں پر ہول سیلرز سراپاء احتجاج، کل ہڑتال کا اعلان کردیا
جرمانوں پر ہول سیلرز سراپاء احتجاج، کل ہڑتال کا اعلان کردیا

کراچی: جرمانوں پر ہول سیلرز سراپاء احتجاج، ہول سیلرز گروسرز ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا۔

صدر کراچی ہول سیلرز گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے کہا ہے کہ ناجائز طور پر کئے گئے جرمانوں کے خلاف کل جوڑیا بازارسمیت تمام ہول سیل مارکیٹیں بند رہیں گی۔

عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ 2018 سے ریٹ لسٹ نہیں دی گئی، اب جرمانے کئے جارہے ہیں جو سراسر ظلم ہے، کمشنر کراچی سمیت تمام محکموں کو ریٹ لسٹ کیلئے اپیل کرکے آئے تھے۔

صدر کراچی ہول سیلرز گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ جوڑیا بازار کی متعدد دکانوں پر جرمانے کئے گئے، کل احتجاجاً تمام ہول سیل مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک کی آمد، سستے بازاروں سے سستی اشیاء غائب، عوام پریشان

Related Posts