جے پور:انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس انگلی تڑوا کر آئی پی ایل سے باہر ہوگئے۔ یہ راجستھان رائلز کیلئے دوسرا بڑا دھچکا ہے جسے پہلے ہی انجری کے سبب اپنے ایک اور میچ ونر جوفرا آرچر کی بھی خدمات حاصل نہیں۔
فرنچائز کے مطابق اسٹوکس 12 اپریل کو پنجاب کنگز سے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انگلی پر چوٹ کھا بیٹھے، بعد ازاں فریکچرکی تصدیق بھی ہوگئی۔
اعلامیے میں کہا گیاہے کہ اسٹوکس وطن واپس نہیں جا رہے،وہ ٹیم کے ہمراہ رہ کرآف دی فیلڈ قیمتی مشوروں سے نوازتے رہیں گے، باقی سیزن کیلیے متبادل کی خدمات بھی حاصل کرلی جائیں گی۔