کراچی :سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر کالعدم تحریک لبیک ہنگامہ آرائی کی تعریفیں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال،نفرت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سوشل میڈیااکاؤنٹس کے ذریعے اشتعال پھیلانے کے واقعات کے حوالے سے سی ٹی ڈی نے ایف آئی اے سائبر کرائم کے ساتھ حکمت عملی بنالی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال،نفرت پھیلانے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیخلاف شرانگیز ی پھیلانے پر بھی کارروائی ہوگی۔
حکام نے بتایا ٹی ایل پی کے سوشل میڈیااکاؤنٹس کی فہرست مرتب کرلی گئی اور ایف آئی اے سائبر کرائم میں باقاعدہ شکایت درج کرلی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کی تعریفیں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے کہا کہ کالعدم جماعت سے منسوب سوشل میڈیا کی نشاندہی کرلی گئی ہے، ہنگامہ آرائی کیلئے بھڑکانے والوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کرلیا ہے۔