بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے دوستانہ 2 سے کارتک آریان کو نکالے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے فلم ساز کرن جوہر پر اقرباء پروری کا الزام عائد کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ کنگنا نے کرن جوہر کی کلاس لیتے ہوئے کہا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی طرح کارتک آریان کو بھی دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ کارتک آریان نے صرف اپنے دم پر فلم انڈسٹری میں ترقی کی۔
اداکارہ کنگنا نے کہا کہ کارتک آریان آگے بھی اپنے دم پر ترقی کرے گا۔ پاپا جو (کرن جوہر) اور اس کے اقربا پرور گینگ سے کہو کہ سشانت سنگھ راجپوت کی طرح اسے بھی اکیلا چھوڑ دیں۔ اس کے پیچھے جا کر اسے پھانسی لگنے پر مجبور مت کرو۔
کنگنا رناوٹ نے کارتک آریان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان اقرباء پروروں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے جو تمہارے رویے کو فلم سے نکالے جانے کا سبب قرار دے رہے ہیں۔ وہ تمہارے بارے میں منشیات کے استعمال اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی گھسی پٹی شکایتیں کر رہے ہیں۔
Kartik no need to be scared of these chillars…. after doing nasty articles and releasing announcements blaming only your attitude for fall out this moron wants to maintain dignified silence. They spread same stories of drug addiction and unprofessional behaviour for SSR also
— Kangana Ranaut (Modi Ka Parivar) (@KanganaTeam) April 16, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن نے اداکار کارتک آریان کو غیر پیشہ ورانہ رویئے کا بہانہ بنا کر فلم دوستانہ 2 سے باہر نکال دیا۔
فلم دوستانہ 2 میں کارتک آریان کے مد مقابل اداکارہ جھانوی کپورکو بھی کاسٹ کیا گیا تھا، فلم کی تیاریوں کا آغاز 2019 میں ہوا تاہم کورونا کے باعث فلم کی شوٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔
مزید پڑھیں: کرن جوہر کارتک آریان سے ناراض، فلم دوستانہ 2سے نکال دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








