کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی تاحال رہائی ممکن نہ ہوسکی، ذرائع

تازہ ترین

تازہ ترین

حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی طرف سے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے سلسلے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور مذہبی جماعتوں کے درمیان معاہدے کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کل دوپہر دو بجے میڈیا سے بات کریں گے اور تفصیلات سے آگاہ کریں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے انسداد دہشتگردی کے مقدمات ختم نہیں کئے جائیں گے، کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ کو رہا کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک لبیک پاکستان کالعدم جماعت رہے گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رضوی نے بھی معاہدے کے تحت رہا ہونے سے انکار کردیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ میں اس قسم کی رہائی نہیں چاہتا کہ بعد میں کہا جائے کہ میری رہائی کسی ڈ یل کے نتیجے میں ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میری ایک لیگل ٹیم اور جس طرح کورٹ کے ذریعے ایک عام کی ضمانت ہوتی ہے، میں بھی اُسی طرح کے طریقہ کار کے ذریعے ضمانت حاصل کروں گا، اور اس پروسز میں ابھی تھوڑا وقت لگے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے مطابق وکلاء نے سعد رضوی کی ضمانت کے کاغذات تیار کرلئے  ہیں، کل اسے کورٹ میں فائل کیا جائے گا، اس کے بعد رہائی ممکن ہوگی۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس، فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد جمعہ تک موخر

Related Posts