کراچی: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے ایک بار پھر جمعہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کے ماہ رمضان کے آغاز میں ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، دوسری جانب آج کراچی کی تاجر برادری کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ تاجروں کو صبح سہری تک دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








