اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں اپنی اہلیہ ایمن خان کے لئے سحری میں آملیٹ تیار کیا جس پر یاسر حسین تعریف کرنا نہیں بھولے۔
یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر منیب بٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی ویڈیوز بنا رہے ہیں جس سے دیکھنے والوں کو تفریح اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور ان کا آملیٹ بنانا مجھے بہت پسند آیا۔
اس سے قبل منیب بٹ اپنی تازہ ویڈیو میں پہلے دکان سے سامان خریدتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں اور پھر پراٹھے کے ساتھ ایک عمدہ آملیٹ بناتے دکھائی دیئے۔
آملیٹ بنانے کے دوران انہوں نے بروکولی ، شملہ مرچ ، ٹماٹر ، زیتون ، مشروم ، ہری مرچ کا استعمال کیااور مزیدار آملیٹ تیار کیاجس پر یاسر حسین نے بھرپور تعریف کی۔
واضح رہے کہ منیب بٹ نے 11ماہ قبل اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا تھا اور اس چینل پرکھانا پکانے کی تراکیب سے لے کر بین الاقوامی سفر کی مہم جوئی تک مختلف موضوعات پر تقریبا 25 ویڈیوز ہیں۔