اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان آج سرکاری دورے پر ملتان پہنچیں گے جہاں پنجاب حکومت کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیرِ اعظم جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔
معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کے بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج ملتان کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم ملتان میں جنوبی پنجاب کیلئے علیحدہ سیکرٹریٹ کا افتتاح کریں گے۔
ڈاکٹر شہباز گِل کے مطابق پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کو 5 ہسپتال، 32 فیصد بجٹ اور 32 فیصد نوکریوں کا کوٹہ دے رہی ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورۂ ملتان کے دوران 30 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں گے۔وزیرِ اعظم جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی قوم وسائل کی کمی سے تباہ نہیں ہوتی لیکن بدعنوانی کی وجہ سے ضرور تباہ ہو جاتی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب ملک کے حکمران کرپشن کرتے ہیں تو قوم تباہ ہو جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: قوم وسائل کی کمی سے نہیں کرپشن سے تباہ ہوتی ہے، وزیراعظم عمران خان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








