آسکر اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں گذشتہ برس 53 سال کی عمر میں کینسر کی وجہ سے انتقال کرنیوالے بالی ووڈ اداکار عرفان خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
آسکر ایوارڈ کی تقریب میں ہر سال دنیا سے رخصت ہونے والے فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور گذشتہ سال انتقال کرنیوالوں کی ایک طویل فہرست ہے لیکن اس کے باوجود آسکرا نتظامیہ نے عرفان کو بھی دیا رکھا۔
آسکر ایوارڈ کی تقریب میں جن مرحومین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ان میں جو ایان ہولم ، شان کونری میکس وان سیڈو ، کرسٹوفر پلمر ، چیڈوک بوسمین ،بانو عطیہ اور عرفان خان شامل ہیں جبکہ رشی کپور اور سوشانت سنگھ راجپوت کو شامل نہیں کیاگیا۔
بانو عطیہ ہندوستان کی طرف سے پہلا آسکر ایوارڈ حاصل کرنیوالی ڈیزائنرتھیں، انہوں نے 1982 میں بننے والی فلم گاندھی کے لئے بہترین لباس ڈیزائن کرنے پرایوارڈ حاصل کیا تھا جبکہ عرفان خان ایک بین الاقوامی اداکار تھے جو 29 اپریل کو کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے تھے۔