اسلام آباد : خصوصی عدالتوں اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج اہم کیسز کی سماعت ہو گی ،چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف یوسف رضا گیلانی کی انٹراکورٹ اپیل بھی مقررکردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کرینگے ،عدالت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔
عدالت نے الیکشن کے پریزائیڈنگ افسر سید مظفر شاہ اور سیکریٹری قانون سے جواب طلب کر رکھا ہے،عدالت نے سیکریٹری سینیٹ اور سیکریٹری پارلیمانی امور سے بھی جواب طلب کر رکھا ہے۔
احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہو گی، احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس پر سماعت ہو گی ۔
احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس پر سماعت ہو گی، سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف ایل پی جی کوٹہ ریفرنس پر سماعت ہوگی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے سزا یافتہ مجرمان کی اپیلوں پر سماعت ہو گی، ممبر اسلام آباد بار کونسل نصیر کیانی اور حماد سعید ڈار ایڈووکیٹ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوگی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی گرفتار وکلاء کی درخواستوں پر سماعت کرینگے۔