ریاض: رواں سال کا پہلا سپر مون دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا گیا۔ چاند زیادہ چمک دار، روشن اور بڑا دکھائی دیا۔
میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا مدار زمین کے قریب ہوتا ہے۔اپریل میں نظر آنے والے سپر مون کو گلابی سپر مون کا نام دیا گیا ہے۔
سپر مون وہ چاند ہوتا ہے جو پورے چاند کی اوسط ظاہری جسامت کے مقابلے میں 7 فیصد تک بڑا ہوتا ہے جبکہ اس کی روشنی بھی دیگر مہینوں میں پورے چاند کی نسبت 15 فیصد تک زیادہ ہوتی ہے۔
معتبر ذرائع کے مطابق یہ چاند پاکستان میں کہیں بھی نہیں دیکھا جاسکا، کیونکہ جس وقت یہ مکمل ہوا تھا اُس وقت پاکستان میں صبح کا وقت تھا، جس کے باعث اسے نہیں دیکھا جاسکا۔