وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقررکرنیکی منظوری دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

covid vaccine

اسلام آباد :وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقررکرنیکی منظوری دے دی،کابینہ کمیٹی توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت کے4 فاسٹ ٹریک منصوبوں پرعمل درآمدکے لیے ٹیکس چھوٹ دینے کی سمری منظور کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری بھی دے دی۔کابینہ نے پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری سمیت نان ٹریٹی ممالک سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں کی منظوری بھی دی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کردی۔وفاقی کابینہ میں ممنوعہ بورکے لائسنس سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری بھی منظور کی گئی۔

مزید پڑھیں:سندھ میں انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سروس پر پابندی عائد کرنیکا حکم

شہر قائد سمیت سندھ بھر میں کوویڈحفاظتی ویکسین کی طلب میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اورایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی 20 نجی اسپتالوں کوویکسی نیشن سینٹرکے قیام کی منظوری نہیں دی جاسکی۔

واضح رہے کہ اس وقت سندھ حکومت نے صرف 3 نجی اسپتالوں کو ویکسی نیشن کی اجازت دی ہے۔ان 20 سے زائد نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈریپ، این سی او سی اور گورنمنٹ کی تمام پروٹوکول پر پورا اترنے کے باوجود اجازت نہیں دی گئی۔

Related Posts